ْکوئٹہ میں ایف سی اور حساس اداروں کا مشترکہ آپریشن ٬تین مشتبہ افراد گرفتار ٬اسلحہ برآمد

منگل 11 اکتوبر 2016 13:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایف سی اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کر کے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

میڈ یا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے بروری میں ایف سی اورحساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کر کے تین افراد کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے اسلحہ و بارود بھی برآمد ہوا۔سیکیورٹی فورسز نے گرفتار افراد کو مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا۔۔

متعلقہ عنوان :