گلگت بلتستان سمیت پورا کشمیر ہمارا ہے ۔ آر ایس ایس کے چیف موہن بھاگوت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 11 اکتوبر 2016 12:47

گلگت بلتستان سمیت پورا کشمیر ہمارا ہے ۔ آر ایس ایس کے چیف موہن بھاگوت

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اکتوبر 2016ء): راشٹریا سویم سیوک سنگ ( آر ایس ایس ) کے سربراہ موہن بھاگوت کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان سمیت پورا کشمیر ہمارا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وادی کشمیر میں تشدد کے آغاز کے پیچھے پاکستان کا ہی ہاتھ ہے۔ موہن نے کہا کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور گلگت بلتستان بھی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک ترقی کر رہا ہے لیکن کچھ ممالک دنیا میں ایسے بھی ہیں جو بھارت کو ترقی کرتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتے۔ انہوں نے حکومت اور عوام سے درخواست کی کہ وہ کشمیر میں تشدد کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کریں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے پاکستان میں بھارت کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیکس کرنے پر بھارتی آرمی کی تعریف بھی کی۔