شارجہ میں2016 تیسری سہہ ماہی میں جرائم کی شرح میں کمی

منگل 11 اکتوبر 2016 12:24

شارجہ میں2016 تیسری سہہ ماہی میں جرائم کی شرح میں کمی

شارجہ :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔11 اکتوبر 2016ء): شارجہ میں 2016کی تیسری سہہ ماہی میں 2015کے مقابلے میں 6.9فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے . شارجہ پولیس کے ڈائریکٹر کرنل خلیفہ قلندر کا کہناہے کہ پولیس کے سخت اقدامات کی وجہ سے جرائم میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے۔ 2016کی تیسر ی سہہ ماہی میں کُل 3,251ج رپورٹیں درج کی گئیں۔ جبکہ 2015میں اسی عرصے کے دوران 3,484 رپورٹیں درج کی گئیں تھیں۔

(جاری ہے)

یعنی 233رپورٹیں کم درج ہوئی ہیں۔ کرنل خلیفہ کا کہناتھا کہ شارجہ میں بسنے والے افراد کے لیئے پولیس کی طرف سے بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں ۔ پیٹرولنگ کے لیے متعدد اہلکار دن رات شہر کے مختلف علاقوں میں گشت کرتے ہیں۔ تقریباََ ہر اہم جگہ، مارکیٹوں میں کیمرے نصب کیئے گئے ہیں۔ کسی بھی مشکوک شخص کی موجودگی کا علم ہونے پر کاروائی کی جاتی ہے ۔ شہریوں کے لیے کسی بھی جرم کی اطلاع دینے کے لیے ٹال فری سروس متعارف کروائی گئی ہے ۔