دبئی : شیخ راشد المکتوم نے دنیا کے سب سے بڑے ٹاور کا سنگِ بنیاد رکھ دی

منگل 11 اکتوبر 2016 12:24

دبئی : شیخ راشد المکتوم نے دنیا کے سب سے بڑے ٹاور کا سنگِ بنیاد رکھ دی

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔11 اکتوبر 2016ء): گزشتہ روز دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دنیا کے سب سے بڑے ٹاور کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔ دبئی ٹاور 2020میں مکمل ہونے پر دنیا کا سب سے بڑا ٹاور ہو گا۔ اس ٹاور کے بننے سے متحدہ عرب امارات میں ایک بڑی اور جدید عمارت کا اضافہ ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

مکمل ہونے پر دنیا کے بڑے ٹاور کا اعزاز بھی حاصل کر لے گا۔ٹاور ایکسپو 2020سے پہلے مکمل ہو جائے گا۔اس منصوبے پر تقریباََایک ارب ڈالر لاگت آئے گی۔ٹاور کو اسپین کے مشہور ڈزائنر نے ڈیزائن کیا ہے ۔ نیا دبئی ٹاور برج خلیفہ سے بھی اونچا ہو گا۔ اس نئے ٹاور کو دبئی میں نئے آئی کون کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ۔ صحرا میں ایسی عمارت بنانا واقعی محنت طلب کام ہو گا۔