فجیرہ پولیس ہزاروں درہم کرنسی کی چمک دھمک دکھانے والے پولیس آفیسر کو گرفتار کر لیا

منگل 11 اکتوبر 2016 12:24

فجیرہ پولیس ہزاروں درہم کرنسی کی چمک دھمک دکھانے والے پولیس آفیسر کو ..

فجیرہ :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔11 اکتوبر 2016ء): گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر فجیرہ پولیس کے آفیسر بھاری کرنسی کو لہریں کی ویڈیو دیکھنے والوں کی تعداد ہزاروں میں پہنچ گئی ۔ لیکن پولیس آفیسر کو ایسا کرنا انتہائی مہنگا پڑ گیا۔ فجیرہ پولیس نے سوشل میڈیا پر ویڈیو اپلوڈ ہونے کے بعد اپنے ہی ڈپارٹمنٹ کے آفیسر کو گرفتار کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ پولیس آفیسر سو اور ہزار درہم کے کرنسی نوٹ کا پنکھا بنا کر جھلتے ہوئے دیکھا گیا۔

اس کے علاوہ اس نے ویڈیو میں بھاری کرنسی بھی رکھی ہوئی تھی۔ کرنسی نوٹوں سے پنکھا جھولتے ہوئے پولیس آفیسر کہہ رہا تھا کہ ” آج بڑی گرمی ہے “ ۔ فجیرہ پولیس چیف کمانڈر محمد غانم القابی کا کہناہے کہ پولیس آفیسر کا رویہ انتہائی غیر ذمہ درانہ تھا۔ پولیس حکا م نے پولیس آفیسر کو پہنچان کر گرفتار کر لیاہے ۔ پولیس آفیسر کے خلاف محکمانہ تحقیقات شروع ہو گئی ہیں۔