محرم الحرام کے دوران کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے عوام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں٬برکت جمیل

منگل 11 اکتوبر 2016 12:20

استور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے کھیل و سیاحت برکت جمیل نے کہا ہے کہ محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کے لئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ٬محرم الحرام کے دوران کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے عوام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں ۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امن کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد قیام امن کے لئے خصوصی اقدامات کئے اور گلگت بلتستان کو امن و امان کے حوالے سے ایک مثالی خطہ بنایا ۔

متعلقہ عنوان :