محرم الحرام کے دوران ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے گا٬اراکین امن کمیٹی استور

منگل 11 اکتوبر 2016 12:20

استور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) اراکین امن کمیٹی ضلع استور محمد شفاء ٬محمد سلیم اور حبیب اللہ نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ یوم عاشور کے موقع پر تمام جلوسوں کی قیادت اراکین امن کمیٹی خود کریں گے اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے گا ۔

انہون نے نے کہا کہ تمام مجالس اور ذاکرین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ضابطہ اخلاق کی پاسداری کرتے ہوئے اپنے جلوسوںکو پر امن طریقے سے اختتام پذیر کریں دوران جلوس مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے گی اور امن خراب کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر استور رحمان شاہ اور ان کی ٹیم اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :