محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا٬رانا فرمان علی

منگل 11 اکتوبر 2016 12:20

استور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) صوبائی وزیر بلدیات گلگت بلتستان رانا فرمان علی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا٬علاقے میں قیام امن صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو اے پی پی سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ ملکی حالات کے پیش نظر گلگت بلتستان دفاعی اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل خطہ ہے ٬ علاقہ میں سب سے پر امن ضلع استور ہے یہاں کی امن کمیٹی اورتمام سیاسی و سماجی قیادت امن و امان کے فروغ کے لئے دن رات کوشاں ہے ۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے سے گلگت بلتستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :