ہر بخار ڈینگی نہیں ہوتا٬ ملتی جلتی علامات سے مریض پریشان نہ ہوں٬ پروفیسر ڈاکٹر محمداسلم چوہدری

منگل 11 اکتوبر 2016 12:14

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) بے نظیربھٹو ہسپتال اور راولپنڈی میڈیکل کالج کے پروفیسر ڈاکٹر محمداسلم چوہدری نے واضح کیا ہے کہ ہر بخار ڈینگی نہیں ہوتا٬ ملتی جلتی علامات سے مریض پریشان نہ ہوں۔یہاں اے پی پی سے گفتگو میں انہوںنے کہاکہ ڈینگی بخار میں سر درد ٬ ناک اور گلے سے خون آتا ہے٬ اور جسم میں پلیٹ لٹس کی تعداد بتدریج کم ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عام موسمی نزلہ بخارکی وجہ سے مریض خوفزدہ ہو جاتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ انہیں ڈینگی بخار ہو گیاہے٬ ڈینگی کی علامات کی صورت میں عطائی اور نیم حکیم کے پاس جانے کے بجائے مستند ماہر معالج سے رابطہ کیا جائے اور مکمل تشخیص کے ساتھ علاج کرایا جائے تاکہ فوری طور پر مرض کی تشخیص ممکن ہوسکے ۔ ڈاکٹر اسلم چوہدری نے کہاکہ ڈینگی سے بچنے کا آسان حل یہ ہے کہ گھروں میں صاف جمع نہ ہونے دیا جائے اور مچھر مار سپرے کرکے اس بات کا یقین کیا جائے کہ ڈینگی سمیت ہر قسم کے مچھروںکا مکمل خاتمہ کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ صفائی اور احتیاط سے ڈینگی پر قابو پایا جاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :