وزیر اعظم آزاد کشمیر نے یاسین ملک کی رہائی کے لیے اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 11 اکتوبر 2016 12:04

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اکتوبر 2016ء) : وزیر اعظم آزاد کشمیرنے حریت رہنما یاسین ملک کی رہائی کے لیے اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے حریت رہنما یاسین ملک کی رہائی کے لئے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بانکی مون کو خط لکھ دیا ہے۔خط کے متن میں کہا گیا کہ یاسین ملک کی طبیعت انتہائی خراب ہے۔طبیعت خراب ہونے کے باوجود یاسین ملک کو غیر قانونی حراست میں رکھا گیا ہے۔ اقوام متحدہ یاسین ملک کی غیر قانونی حراست کا نوٹس لے۔

متعلقہ عنوان :