رحیم یارخان اورحب میں ٹریفک حادثات ٬6افرادجاں بحق ہوگئے

منگل 11 اکتوبر 2016 11:40

حب /رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء) بلوچستان کے علاقے حب اور پنجاب کے شہر رحیم یار خان کی تحصیل خان پور میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں حب کے علاقہ ویراب ندی کے قریب بس کو حادثہ پیش آیا ٬حادثے کے نتیجے میں تین زائرین جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر بس کراچی سے شاہ نورانی جا رہی تھی جس میں بیس سے زائد زائرین سوار تھے تاہم واقعے کے بعد زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب رحیم یارخان کی تحصیل خان پور میں کوٹلہ پٹھان کے قریب کاردرخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3افرادجاں بحق اور 2زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق گجرخان سے ہے۔

متعلقہ عنوان :