فیصل آباد٬سیکیورٹی فورسز کا کومبنگ آپریشن٬ 2 افراد گرفتار٬اسلحہ برآمد

منگل 11 اکتوبر 2016 11:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء)فیصل آباد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کومبنگ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران ہوٹلوں میں مقیم افراد کی چیکنگ اور بائیو میٹرک ڈوائس کے ذریعے تصدیق کی گئی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے لاری اڈ کے اطراف میں کومبنگ آپریشن کیا گیا۔

(جاری ہے)

آپریشن لاری اڈا کے اطراف میں قائم ہوٹلوں میں کیا گیا۔

سرچ آپریشن میں اہلکاروں نے ہوٹلوں میں مقیم افراد کی چیکنگ کی اور کاغذی دستاویزات کی بھی تصدیق کی گئی جبکہ مشتبہ افراد کی بائیو میٹرک ڈیوائس کی ذریعے شناخت کو بھی یقینی بنایا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ہوٹل میں شناخت ظاہر نہ کرنے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے دو افراد کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔