پنجاب سمیت ملک بھر میں تمام توانائی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے٬شہبازشریف

توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے حکومتی کاوشیں بارآور ثابت ہورہی ہیں‘ منصوبوں کی تکمیل سے ہزاروں میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی جس سے توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا اور عوام کو سستی بجلی فراہم ہوگی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین سے ملاقات میں گفتگو

منگل 11 اکتوبر 2016 11:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں تمام توانائی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے‘ توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے حکومتی کاوشیں بارآور ثابت ہورہی ہیں‘ منصوبوں کی تکمیل سے ہزاروں میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی جس سے توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا اور عوام کو سستی بجلی فراہم ہوگی۔

منگل کو وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے ملاقات کی جس دوران توانائی منصوبوں پر ہونیوالی پیش رفت کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں توانائی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے حکومتی کاوشیں بار آور ثابت ہورہی ہیں۔

بجلی کے کارخانے لگانے کے لئے بے پناہ محنت سے کام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2017 کے اختتام تک متعدد توانائی منصوبے مکمل ہوجائیں گے۔ توانائی منصوبوں کی تکمیل سے ہزاروں میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی اور منصوبوں سے نہ صرف توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا بلکہ عوا کو سستی بجلی فراہم ہوگی۔ اس موقع پر چیئرمین واپڈا نے وزیراعلیٰ پنجاب کو پن بجلی منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ (ن غ)