دبئی: غیر ملکی گھریلو خاتون سے چرس اور ممنوعہ نشہ آور گولیاں برآمد

منگل 11 اکتوبر 2016 11:10

دبئی: غیر ملکی گھریلو خاتون سے چرس اور ممنوعہ نشہ آور گولیاں برآمد

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔11 اکتوبر 2016ء): دبئی کسٹمز حکام نے ایک گھریلو خاتون کے سامان سے چرس اور ممنوعہ گولیاں برآمد ہونے پر گرفتارکر لیا۔ تفصیلات کے مطابق گرفتار ہونے والی خاتون کا تعلق مصر سے ہے ۔ مصر سے واپسی پر جب دبئی کے بین الاقوامی ائیر پورٹ پر اس کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے 187.21گرام چرس جبکہ 38ٹرماڈول گولیاں برآمد کیں گئیں۔

(جاری ہے)

کسٹمز انسپکیٹر نے بتایا کہ ملزمہ کو گرفتار کرنے کے بعد عدالت میں پیش کر دیا گیاہے ۔ عدالت میں کل پہلی پیشی کے دوران کسٹم اہلکار نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک سارجینٹ نے مجھے اس خاتون پر شک کی بنا پر ترتلاشی لینے کے کا کہا۔ جب میں نے اس کے سامان کی جامع تلاشی لی تو اس میں سے چرس اور ممنوعہ گولیاں ملیں۔ ملزمہ نے پولیس کو دوران تفتیش بتایا کہ اس کے پاس کچھ نہیں وہ بے قصور ہے لیکن جب تمام حقیقت سامنے آئی تو اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔عدالت نے مقدمے کی سماعت 24اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے ۔