ابو ظہبی: ایڈناک ڈسٹری بیوشن نے اکتوبر کے مہینے کے لیے گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کر دیاہے

منگل 11 اکتوبر 2016 11:10

ابو ظہبی: ایڈناک ڈسٹری بیوشن نے اکتوبر کے مہینے کے لیے گیس سلنڈر کی ..

ابو ظہبی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔11 اکتوبر 2016ء) : متحدہ عرب امارات کی کمپنی ایڈ ناک ڈسٹر ی بیوشن نے اکتوبر کے مہینے کے لیے گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کر دیاہے ۔ نئی قیمتوں کے مطابق 25ایل بی ایس سلنڈر کی قیمت 49درہم ،جو کہ پہلے 46درہم تھی .50ایل بی ایس سلنڈر کی قیمت 92درہم سے بڑھا کر 98درہم کر دی گئی ہے ۔ ایل پی جی کی قیمتیں ہر ماہ دس تاریخ کو تہہ کی جاتیں ہیں۔

(جاری ہے)

ایڈناک کے سی ای او سعید مبارک الراشد کا کہناہے کے گیس سلنڈر کی قیمتوں میں ہر ماہ10تاریخ تہہ کی جاتیں ہیں عالمی مارکیٹ اور رسد کو دیکھتے ہوئے قیمتیں تہہ ہوتیں ہیں۔ گیس کی قیمتوں میں رود و بدل کرنے کے لیے حکومت سے باقاعدہ اجازت طلب کی جاتی ہے ۔ ای گیس کارڈ رکھنے والوں کے لیے 25ایل بی ایس سلنڈر کی قیمت 20درہم جبکہ 50ایل بی ایس سلنڈر کی قیمت 30درہم رکھی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :