عمان: ایشیائی خاتون سے زیادتی کرنے کے شبے میں 12 غیر ملکی گرفتار

منگل 11 اکتوبر 2016 11:10

عمان: ایشیائی خاتون سے زیادتی کرنے کے شبے میں 12 غیر ملکی گرفتار

عمان :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔11 اکتوبر 2016ء): مسقط کے ٹریفک سگنل کے ساتھ بے ہوشی کی حالت میں ملنے والی ایشیائی خاتون کے ساتھ زیادتی کے شبے میں ہوٹل منیجر سمیت 12افراد کو گرفتار کر لیا گیاہے ۔ رائل عمان پولیس کو گزشتہ روز ایک ٹریفک سگنل پر بے ہوش ایشیائی خاتون ملی تھی ۔ جس نے ہوش میں آنے کے بعد اپنے ساتھ ہونے والے جنسی زیادتی کے بارے میں پولیس کو بتایا تھا۔

پولیس نے ایشیائی خاتون اور تحقیقات کے بعد اس ہوٹل کے مینجر سمیت 12افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

تحقیقات کے دوران ایشیائی خاتون نے پولیس کو بیان دیا کہ ہوٹل منیجر نے اس کی عزت لوٹی ہے ۔ منیجر نے اسے غیر قانونی قید میں بھی رکھا۔ قید کے دوران اس کے ساتھ منیجر کی ساتھی خواتین نے بھی بد سلوکی کی انتہا کر دی۔ ایشیائی خاتون کو سب سے پہلے خولہ ہسپتال منتقل کیا گیا جس کے بعد رائل پولیس کے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔

تحقیقات کے بعد پولیس12غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ منیجر کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ ایشیائی شہری ہے جبکہ دوسرے افراد بھی ایشیائی ہی ہیں۔ کیس کو پبلک پروسکیوشن کے سپرد کر دیا گیاہے ۔ کچھ ملازمین نے کہا ہے کہ انہوں نے خاتون کو مار پیٹ سے بچانے کی کو شش کی تھی ۔