مقبوضہ کشمیر ، پامپور حملے کو 24 گھنٹےگزر گئے ، بھارتی آرمی کامیابی حاصل نہ کر سکی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 11 اکتوبر 2016 11:05

مقبوضہ کشمیر ، پامپور حملے کو 24 گھنٹےگزر گئے ، بھارتی آرمی کامیابی ..

پامپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اکتوبر 2016ء) : پاکستان کو جنگ کی دعوت دینے اور شیخیاں بگھارنے والے بھارت کی آرمی اور سکیورٹی اداروں کی ناکامی کا یہ عالم ہے کہ گذشتہ روز سے مقبوضہ کشمیر کے علاقہ میں حملہ کرنے والے دو مسلح افراد کو تاحال قابو نہیں کر سکے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پامپور کی ایک عمارت میں دو مسلح افراد گھُس گئے جنہوں نے بھارتی آرمی اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ مقابلہ جاری رکھا۔

(جاری ہے)

آرمی کا ایک جوان اور ایک پولیس اہلکار بھی مسلح افراد کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شدید زخمی ہوئے تاہم تاحال بھارتی آرمی اور پولیس اہلکاروں سے اس عمارت کو خالی کروا کر اندر موجود مسلح افراد کو قابو نہیں کیا گیا۔ بھارتی میڈیا نے بتایا کہ پامپور میں مسلح افراد حکومتی عمارت میں موجود ہیں۔ اور فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ جاری ہوئے 24 گھنٹوں سے زائد گزر چکے ہیں لیکن بھارتی آرمی اور پولیس کو کوئی کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :