نو محرم الحرام ؛ موبائل فون سروس تاحال بحال

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 11 اکتوبر 2016 10:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اکتوبر 2016ء) : نو محرم الحرام پر سکیورٹی امور کو فول پروف بنانے کے لیئے موبائل فون سروس کی معطلی کی درخواست صوبائی حکومتوں کی جانب سے وزارت داخلہ کو بھجوائی گئی تھی جس پر کوئی حتمی فیصلہ نہ ہونے کے باعث موبائل فون سروس تاحال بحال ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں انہوں نے موبائل فون سروس کی معطلی سے متعلق صوبائی حکومتوں کی درخواستوں کا جائز بھی لیا۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ موبائل فون سروس کی معطلی سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہوتا ہے لہٰذا موبائل فون سروس کو بہت کم وقت کے لیے معطل کیا جائے گا۔ تاہم اس وقت کے حوالے سے حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب ہنگو سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ہنگو میں موبائل فون سروس معطل کر دی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ہنگو میں 9 سے 11 محرم الحرام تک ڈل سواری پر بھی پابندی عائد ہو گی۔

متعلقہ عنوان :