نو محرم الحرام ، سکیورٹی کے لیے زیرو ٹالرینس پالیسی اختیار کرنے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 11 اکتوبر 2016 10:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اکتوبر 2016ء) : نو محرم الحرام میں جلسے جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے اور سکیورٹی ادارے جلوسوں کی سکیورٹی پر مامور ہیں۔ سکیورٹی پر مامور تمام اہلکاروں کو زیرو ٹالرینس پالیسی اختیار کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔ گذشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت وزارت داخلہ میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورت حال اور محرم الحرام کے دوران انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سیکریٹری داخلہ، اسپیشل سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد، اسلام آباد انتظامیہ، پولیس اور وزارت داخلہ کے سینئیر افسران شریک تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال اور محرم الحرام کے دوران انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر نے صوبائی حکومتوں کی جانب سے موصول ہونے والی موبائل فون سروسز معطل کرنے سے متعلق درخواستوں کا بھی جائزہ لیا جس کے بعد وفاقی وزیر نے یہ فیصلہ کیا کہ موبائل فون سروس معطل ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہوتا ہے لہٰذا موبائل فون سروس کو کم سے کم عرصہ کے لیے معطل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :