نو محرم الحرام ، ملک کے مختلف شہروں میں جلوس نکالے جائیں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 11 اکتوبر 2016 10:46

نو محرم الحرام ، ملک کے مختلف شہروں میں جلوس نکالے جائیں گے

اسلام آباد/ راوالپنڈی/ لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اکتوبر 2016ء) : یوم ھٰذا نو محرم الحرام کی مناسبت سے آج ملک بھر کے مختلف علاقوں میں جلوس نکالے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق جلوس میں علم اٹھائے عزاداروں کی بڑی تعداد شریک ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے سکیورٹی کےسخت اور فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ جلوس کی سکیورٹی کیلئے جگہ جگہ پولیس اہلکار تعینات ہیں ۔ شیعہ برادری کے جلوسوں کی گذرگاہوں پر جگہ جگہ سبیلیں لگانے کا انتظام بھی کیا گیا ہے ۔ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کی یاد میں آج دن بھر جلوسوں اور عزا داری کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :