جدہ: موبائل فون کے شعبے سے نکالے گئے غیر ملکیوں نے فری لانس سروس شروع کردی

منگل 11 اکتوبر 2016 08:52

جدہ: موبائل فون کے شعبے سے نکالے گئے غیر ملکیوں نے فری لانس سروس شروع ..

جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔11 اکتوبر 2016ء): موبائل فون کے شعبے میں سعودی شہریوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کے بعد نکالے جانے والے غیر ملکی شہریوں نے فری لانس سروسز فراہم کرنا شروع کر دیں ہیں۔ سعودی دکانداروں کا کہناہے کہ فارغ کیے گئے متعدد غیر ملکی شہری اپنے طور پر فری لانس کا م کر رہے ہیں ۔ سعودی دکانداروں کا کہناہے کہ سعودائزیشن پالیسی تو اچھی ہے کیونکہ اس سے سعودی بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملے ہیں ،۔

(جاری ہے)

مگر غیر تربیت یافتہ ہونے کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ایک سعودی دکاندار کا کہنا تھا کہ اس نے موبائل سیل کرنے اور مینٹینس کی دکان بنائی تھی ، لیکن مارکیٹ میں پہلے سے موجود دکانداروں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے ۔ ایک دکاندار کا کہنا ہے کہ قیمتی موبائلوں کی مرمت کے لیئے شہریوں سمیت کوئی بھی سعودی ٹیکنیشنوں پر اعتبار نہیں کر تا ان کے نزدیک غیر ملکی ٹیکنیشن کافی تربیت یافتہ ہوتے تھے ۔ جن کی وجہ سے کوئی بھی شہری یا فرد اپنا قیمتی ترین موبائل ٹھیک کر وانے کے لیے دے جاتا تھا ۔لیکن اب ویسی صورت حال نہیں ابھی تک سعودی شہریوں کو سعودی ٹیکنیسنوں پر اعتبار نہیں ہو ا۔