مکہ میں 25,00 پارکنگ کی جگہیں لیز پر دینے کے لیے تیار

منگل 11 اکتوبر 2016 08:52

مکہ میں 25,00 پارکنگ کی جگہیں لیز پر دینے کے لیے تیار

مکہ :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔11 اکتوبر 2016ء): مکہ کے وسطی علاقے اور گردونواح میں 2500پارکنگ کی جگہیں لیز پر دینے کے لیے بالکل تیار ہو گئی ہیں۔ مکہ میونسپیپلیٹی کے پارکنگ کے شعبے کے سپر وائیزر رعد مومینا کا کہناہے کہ میونسپیلٹی کی طرف سے پارکنگ کی فیسوں کی شرح دوسری پارکنگ کی فیسوں سے 200فیصد کم ہیں ۔

(جاری ہے)

میونسپیلٹی حکام نے پارکنگ کی زیادہ سے زیادہ 10ریال تہہ کی ہوئی ہے۔رمضان المبارک اور حج کے موسم میں بھی اتنی ہی فیس وصول کی جاتی رہی ہے ۔ نئے منصوبے کے تحت شہر میں زیادہ سے زیادہ پارکنگ کی جگہیں مخصوص کی جارہی ہیں ۔ ان جگہوں کی وجہ سڑکوں پر رش میں کمی آئے گی۔ لیز پر دی جانے والی پارکنگ کی جگہ کے لیئے طریقہ کار تہہ کر لیا گیاہے ۔