عمانی وزارتِ افرادی قوت نے غیر ملکیوں کے لیے این او سی حاصل کرنے کی شرط ختم کرنے کا عندیہ دے دیا

منگل 11 اکتوبر 2016 08:52

عمانی وزارتِ افرادی قوت نے غیر ملکیوں کے لیے این او سی حاصل کرنے کی ..

عمان :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔11 اکتوبر 2016ء): گزشتہ روز عمانی وزارتِ افراد ی قوت کے اعلیٰ عہدیدار نے مقامی اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کچھ دنوں تک غیر ملکیوں پر دوسری جگہ ملازمت کرنے کے لیے درکار نو اپجیکشن سرٹیفیکٹ ( این او سی ) کی شرط ختم کرنے کیلیئے قانون سازی ہو رہی ہے۔ وزارتِ افرادی قوات کے ایک اور اعلی ٰ عہدیدار ناصر السعادی کا کہناہے کہ” ہم این او سی لینے کی شرط ختم کر رہے ہیں ۔

اسے ختم کرنا ہوگا۔اس منصوبے پر بڑا غور کیا جارہاہے“۔عمان کے ہمسایہ ممالک میں اس طرح کی پابندی کے ختم ہونے کے بعد اس پر عمل کے لیئے راہیں ہموار ہو چکی ہیں۔ اس وقت جو بھی غیر ملکی ملازم کسی بھی جگہ کام کر رہا ہے ۔اسے ملازمت بدلنے کے لیے وزارتِ افرادی قوت کے لیئے این او سی لینا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی شہری این او سی کی شرط ختم ہونے کے بعد چاہیں تو کسی بھی جگہ بغیر این او سی کے ملازمت اختیار کر سکتے ہیں۔

ناصر السعادی کا کہناہے کہ ہم لیبر قوانین کو اپ گریڈ کر رہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ سلطنت میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری آئے۔ لیبر قوانین بس اب آخری مراحل میں ہیں ۔بہت جلد ان کا اعلان کر دیا جائے گا۔ عالمی ادارے ورلڈ اکنامک فورم کے مطابق عرب ممالک میں لیبر قوانین کاروباری بڑھوتری میں سب سے بڑا مسلہ ہیں۔