وزیراعظم کے خصوصی نمائندوں پرویز ملک اور محسن شاہنواز رانجھا کی ترکی کے سپیکر٬ پارلیمانی قیادت اور تھنک ٹینکس سے ملاقاتیں٬ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا

منگل 11 اکتوبر 2016 02:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) ترکی نے کشمیر کاز کیلئے اپنی مضبوط اور روایتی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ ترکی کے دورے پر گئے ہوئے وزیراعظم کے خصوصی نمائندوں محمد پرویز ملک اور محسن شاہنواز رانجھا نے پہلے روز ترکی کی پارلیمانی قیادت٬ میڈیا٬ سول سوسائٹی اور تھنک ٹینکس سے ملاقاتیں کیں اور انہیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور وہاں پر ہونے والے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

خصوصی نمائندوں نے ترک گرینڈ نیشنل اسمبلی کے سپیکر سے بھی ملاقات کی اور انہیں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ نوجوان کشمیری رہنما برہان وانی کی شہادت سے مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی نئی لہر اٹھی جسے بھارتی فوج دبانے کیلئے نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہی ہے۔