وزیر دفاع خواجہ آصف کی ترک وزیراعظم سے ملاقات٬ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا

منگل 11 اکتوبر 2016 01:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی و دفاع خواجہ محمد آصف نے استنبول میں ورلڈ انرجی کونسل کے موقع پر ترک وزیراعظم بیلانی یلدرم سے ملاقات کی اور انہیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مشالم اور جبر و تشدد سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اپنے ٹویٹ پیغام میں وزیر دفاع نے کہا کہ انہوں نے ترک وزیراعظم سے ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر تفصیل سے بات کی ہے جس میں انہوں نے پاکستان کے موقف کی حمایت کا یقین دلایا۔