ملک کو بیرونی دہشت گردوں سے اب کو ئی خطرہ نہیں ٬ اندرونی دہشت گرد ہمیں پریشان کر نے کی کو شش کر تے ہیں٬ یو م عاشور کے موقع پر ہم انہیں پیغام دینا چا ہتے ہیں کہ وہ باز آ جا ئیں اور اسلام آباد بند کر نے کی دھمکیاں دینا بند کر دیں٬ہمیں لندن پلان کا انتظار ہے ٬پا کستان مخا لف قوتیں وہاں جمع ہو چکی٬ حساس اداروں کی رپورٹ کے مطا بق فیصل آبادسمیت کئی دیگر شہروں میں دہشت گردوں کے دا خل ہو نے کی اطلاعات ہیں

صو با ئی وزیر قا نون پنجاب را نا ثناء للہ خان کی میڈ یا سے گفتگو

پیر 10 اکتوبر 2016 22:05

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2016ء) صو با ئی وزیر قا نون پنجاب را نا ثناء للہ خان نے کہا ہے کہ حساس اداروں کی رپورٹ کے مطا بق فیصل آبادسمیت کئی دیگر شہروں میں دہشت گردوں کے دا خل ہو نے کی اطلاعات ہیںجو یوم عاشور کے موقعہ پر اپنے مذموم مقاصد حا صل کر نے کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں اور سکیورٹی تھرٹ بھی ہیں اس کے با جود پنجاب حکو مت حسا س شہروں میں پا ک آرمی کے دستے ان شہروں میں پہنچ چکے ہیں جو پو لیس کے ساتھ مل کر سکیورٹی کے فول پروف انتظا مات کیے گئے ہیں کسی بھی دہشت گرد کو اس کے مذموم مقا صد میں کا میاب نہیں ہو نے دیں گے۔

(جاری ہے)

وہ پیر کوروز ڈی سی او آفس مین سکیورٹی کے حوا لے سے کیے گئے انتظا مات کا جا ئزہ لینے کے بعد میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ملک کو بیرونی دہشت گردوں سے اب کو ئی خطرہ نہیں ہے اندرونی دہشت گرد ہمیں جب موقعہ ملتا ہے پریشان کر نے کی کو شش کر تے ہیں یو م عاشور کے موقعہ پر ہم انہیں پیغام دینا چا ہتے ہیں کہ وہ باز آ جا ئیں اور اسلام آباد بند کر نے کی دھمکیاں دینا بند کر دیں ہمیں لندن پلان کا انتظار ہے پا کستان مخا لف قوتیں وہاں جمع ہو چکی ہیں پری مچور سیا ست دان ایک ابلیس کے ہتھے چڑھے ہو ئے ہیں اگر انہوں نے ہوش کے نا خن نہ لیے تو انکا حشر بھی وہی ہو گا جو بھارت میں نریند ر مودی کا ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :