لاہورہائیکورٹ نے وزیراعظم کے بھائی کی چودھری شوگر ملز کی دوسرے ضلع میں منتقلی کی اجازت دینے کے حکومتی فیصلے کو کالعدم قرار دیدیا

پیر 10 اکتوبر 2016 22:05

لاہورہائیکورٹ نے وزیراعظم کے بھائی کی چودھری شوگر ملز کی دوسرے ضلع ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2016ء) لاہورہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے وزیراعظم کے بھائی کی چودھری شوگر ملز کی دوسرے ضلع میں منتقلی کی اجازت دینے کے حکومتی فیصلے کو کالعدم کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کوعدالت نے یہ حکم جہانگیر خان ترین کی شوگر مل کی جانب سے دائر درخواست پر جاری کیا٬درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھاکہ پنجاب میں نئی شوگر ملز لگانے پر پابندی عائد کی گئی ہی.اس کے باوجود وزیراعظم پاکستان کے بھائی عباس شریف کی چودھری شوگر ملز کو ساہیوال سے رحیم یار خان منتقل کیا جا رہا ہے٬قانون کے مطابق شوگر مل کی دوسری جگہ تنصیب نئی شوگر ملز لگانے کے مترادف ہی.عدالت شوگر ملزکی تنصیب کو روکنے کا حکم صادر کرے٬چودھری شوگر ملز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شوگر ملز کو صرف دوسرے ضلع میں منتقل کیا جارہا ہے کوئی نئی مل نہیں لگائی جارہی ,اس کے لئے حکومت سے اجازت بھی لی گئی ہے عدالت نے دلائل سننے کے بعد چودھری شوگر ملز کو ساہیوال سے رحیم یار خان منتقل کرنے کے عمل کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے٬حکومتی حکم کو کالعدم کردیا٬فاضل عدالت نے قرار دیا کہ شوگر ملزکی ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں منتقلی نئی مل لگانے کے مترادف ہے ۔

متعلقہ عنوان :