حکومت کا ایجنڈا ترقی اور عوام کی خدمت جبکہ مخالفین صرف احتجاجی سیاست پر یقین رکھتے ہیں٬عمران نذیر

کشمیریوں کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے٬ دہشت گردی کا جنگ آزادی سے مقابلہ نہیں کیا جا سکتا٬رکن اسمبلی

پیر 10 اکتوبر 2016 22:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت کا ایجنڈا ترقی اور عوام کی خدمت جبکہ مخالفین صرف احتجاج پر یقین رکھتے ہیں٬جمہوریت میں احتجاج سب کا حق ضرور لیکن اس کی ایک حد ہو تی ہے٬کوئی بھی اپنی منفی سیاست کے ذریعے پاکستان کو بند نہیں کرسکتا٬ان کی2014 بھی انتشار کی سیاست ناکام ہوئی اب بھی ناکام ہوگی٬دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کی حمایت سے ہمیں نہیں روک سکتی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں عہدداروں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر رکن اسمبلی رمضان صدیق بھٹی٬ سید توصیف شاہ٬اور عامر خان سمیت دیگر بھی موجود تھے٬خواجہ عمران نزیر نے مزید کہا کہ ہماری حکومت توانائی کے مسائل پر قابو پانے کے لئے دن رات محنت کررہی ہے 2018 تک لوڈ شیڈنگ پر مکمل قابوب پالیں گے٬ملکی معیشت پہلے سے بہت مضبوط اور آئندہ مزید مضبوط ہوگی٬انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹے گا٬بھارتی وزیر اعظم کو جان لینا چاہیے کہ دہشت گردی اور جارحیت کے ذریعے سے جنگ آزادی کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔

متعلقہ عنوان :