وزیراعلیٰ کا لودھراں کے قریب ٹریفک حادثہ میںایک ہی خاندان کے پانچ افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہارافسوس

پیر 10 اکتوبر 2016 22:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لودھراں کے قریب ٹریفک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے - وزیر اعلی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدرد ی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے -وزیر اعلی نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے افسوسناک حادثے کے بارے میں انتظامیہ اور پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے -