ڈاکٹر طاہر القادری 21اکتوبر کو تحریک قصاص کے آئندہ کے مراحل کا اعلان کرینگے٬ترجمان

پیر 10 اکتوبر 2016 22:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری 21اکتوبر کو تحریک قصاص کے آئندہ کے مراحل کا اعلان کریں گے۔ ترجمان کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری لندن سے کینیڈا روانہ ہو گئے ہیں اور 21اکتوبر کو واپس لندن آکر تحریک قصاص کیلئے آئندہ کے مراحل کا اعلان کریں گے ۔

(جاری ہے)

ترجمان عوامی تحریک کی جانب سے بیان میں بتایا گیا ہے کہ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے لندن میں کسی سیاسی شخصیت سے ملاقات میں حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے مذاکرات یا مشاورت نہیں ہوئی اور نہ ہی پی ٹی آئی کی جانب سے 30 اکتوبر کو اسلام آباد بند کرنے کے حوالے سے عوامی تحریک کی شمولیت بارے فیصلہ کیا گیا ہے ۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق 21 اکتوبر کو ڈاکٹر طاہر القادری واپس لندن آکر تحریک قصاص کے آئندہ کے مراحل کا اعلان کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :