شعبہ انگریزی پنجاب یونیورسٹی میں بی ایس آنرز کی پہلی میرٹ لسٹ‘ا یم اے کی تیسری میرٹ لسٹ آویزاں کر دی گئی

پیر 10 اکتوبر 2016 22:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2016ء) شعبہ انگریزی پنجاب یونیورسٹی میں بی ایس آنرز کی پہلی میرٹ لسٹ جبکہ ایم اے کی تیسری میرٹ لسٹ آویزاں کر دی گئی‘میرٹ لسٹ میں شامل طلبا تیرہ اکتوبر تک اپنی فیسیں جمع کرا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

شعبہ انگریزی پنجاب یونیورسٹی میں بی ایس آنرز میں داخلوں کی پہلی میرٹ لسٹ میں ایف اے کی بنیاد پر داخلوں کا میرٹ ایک ہزار دو سو اڑسٹھ نمبرز رہا جبکہ ایف ایس سی کی بنیاد پر ایک ہزار تین سو تیرانوے نمبرز رہا دوسری جانب ایم اے میں داخلوں کی تیسری میرٹ لسٹ میں اوپن کیٹیگری کا میرٹ ایک ہزار ننانوے نمبرز٬ پنجاب یونیورسٹی کوٹہ کی بنیاد پر نو سو اٹھانوے نمبرز رہاتیسری کیٹیگری میں میرٹ نو سو آٹھائیس جبکہ چوتھی کیٹیگری کا میرٹ ایک ہزار ایک سو اکہتر نمبرز رہا ٬ میرٹ لسٹ میں شامل طلبا تیرہ اکتوبر تک اپنی فیسیں جمع کرا سکتے ہیںبی ایس آنرز میں داخلوں کی دوسری میرٹ لسٹ چودہ اکتوبر کو آویزاں ہو گی۔

متعلقہ عنوان :