مسلم لیگ (ن )کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ٬مقبوضہ کشمیر کی عوام پر بھارتی مظالم کی مذمت

کشمیری عوام کی جدوجہد کی ہر ممکن سیاسی ٬سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کا عہد٬دفاع وطن کیلئے پوری قوم متحد ہے٬ ہماری مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا مٴْنہ توڑ جواب دینے کیلئے پوری طرح تیار ہیں٬مسلح افواج کی روایتی جرات و بہادری٬ پولیس ٬سول آرمڈ فورسز٬عوام اور تمام متعلقہ اداروں کی قربانیوں کی وجہ سے دہشتگردوں کی پناہ گاہوں اور تربیت گاہوں پر کاری ضرب لگی ٬ جلد اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا٬ملکی معیشت کی بہتری اور تین سال کے مختصر عرصے میں پاکستان کی اقتصادی حالت کو اس مقام پر لے آنا کہ بیرونی غیر جانبدارادارے بھی اعتراف کریں انتہائی قابل تعریف ہے٬ وزیر کی پر عزم قیادت پر مکمل اعتما دکا اظہار کرتے ہیں ٬ مسلم لیگ (ن )کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری

پیر 10 اکتوبر 2016 22:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام پر بھارتی فوج کے مظالم اورانسانی حقوق کی سنگین بھارتی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے اپنے حق رائے دہی کیلئے کشمیری عوام کی جدوجہد کی ہر ممکن سیاسی ٬سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کا عہد کیا گیا ۔

اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے وزیر اعظم کا جرات مندانہ اور مدبرانہ خطاب کشمیری اور پاکستانی عوام کی امنگوں کی بھرپور ترجمانی کرتا ہے۔عالمی راہنمائوں اور بین الاقوامی اداروں سے وزیر اعظم کے رابطوں نے واضح کردیا ہے کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے اوراس سے اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق حل کیے بغیر خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔

(جاری ہے)

مجلس عاملہ بھارت کے جارحانہ رویے اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے واضح کرتی ہے کہ دفاع وطن کیلئے پوری قوم متحد ہے اور ہماری مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا مٴْنہ توڑ جواب دینے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔اجلاس نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکومت کے سیاسی عزم کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے آپریشن ضرب عضب کو نہایت نتیجہ خیز قرار دیا۔

مسلح افواج کی روایتی جرات و بہادری ٬پولیس ٬سول آرمڈ فورسز٬عوام اور تمام متعلقہ اداروں کی قربانیوں کی وجہ سے دہشتگردوں کی پناہ گاہوں اور تربیت گاہوں پر کاری ضرب لگی ہے۔مجلس عاملہ اس یقین کا اظہار کرتی ہے کہ بہت جلد اس ناسور کا جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔مجلس عاملہ سی پیک اور تعمیر و ترقی کے دیگر منصوبوں کو ملک کے تمام حصوں کی ترقی و خوشحالی کے لیے انتہائی اہمیت دیتی ہے۔

ملکی معیشت کی بہتری اور تین سال کے مختصر عرصے میں پاکستان کی اقتصادی حالت کو اس مقام پر لے آنا کہ بیرونی غیر جانبدارادارے بھی اعتراف کریں ٬انتہائی قابل تعریف ہے۔اس سلسلے میں ہر سطح پر شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے سے حکومت کی شاندار کارکردگی سامنے آتی ہے۔مجلس عاملہ اس امر پر اطمینان اور خوشی کاا ظہار کرتی ہے کہ 2013ء کے انتخابات کے بعد سے لے کر اب تک ضمنی انتخابات ٬چھاونیوں کے انتخابات ٬بلدیاتی انتخابات٬گلگت بلتستان کے انتخابات اور آزاد کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن )کی کامیابی عوام کے بھرپور اعتماد کی واضح علامت ہے۔

مجلس عاملہ کراچی اور بلوچستان کی صورتحال میں نمایاں بہتری کوبھی انتہائی اہم کامیابی خیال کرتی ہے۔مجلس عاملہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی پر عزم قیادت پر مکمل اعتما دکا اظہار کرتے ہوئے تمام اہم قومی امو رپر وسیع تر سیاسی مشاورتی عمل کو نہایت مثبت اقدام خیال کرتی ہے۔تمام ملکی مسائل پارلیمنٹ اورآئینی وقانونی ریاستی اداروں کے ذریعے حل کرنے کی روایت جاری رہنی چاہیے۔مجلس عاملہ نے مختلف داخلی اورخارجی امو رپر وزیر اعظم کی تفصیلی بریفنگ پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :