Live Updates

اسلام آباد بند کرنے کی دھمکی پر عمران خان کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر دی گئی

پیر 10 اکتوبر 2016 22:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2016ء) اسلام آباد بند کرنے کی دھمکی پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر دی گئی جبکہ عدالت نے سمن آباد پولیس سے 15 اکتوبر کو رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد بند کرنے کی دھمکی پر پی ٹی آئی چیئرمین کو ایک اور مشکل کا سامنا کرنا پڑ گیا ٬ تحریک انصاف کے چیئرمین کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست درج کر دی گئی مزدور رہنما شیخ مظفر نے عدالت میں درخواست دائر کی ٬ عدالت نے سمن آباد پولیس سے 15 اکتوبر کو رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات