لیسکو نے یوم عاشور کے مرکزی جلوس کے روٹ پر بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی

پیر 10 اکتوبر 2016 22:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2016ء) لیسکو نے یوم عاشور کے مرکزی جلوس کے روٹ پر بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کے انتطامات کو حتمی شکل دیدی' چار سب ڈویژنز میں آٹھ فیڈرز کو دو روز کے لئے لوڈشیڈنگ سے مستثنی قرار دے دیا ۔

(جاری ہے)

لیسکو نے یوم عاشور کے مرکزی جلوس کے روٹ پر پر انتطامات کو حتمی شکل دیدی ہے مجموعی طور پر چار سب ڈویژنز کے افسران و ملازمین ڈیوٹی انجام دیں گے جبکہ اٹھ فیڈرز سے چوبیس گھنٹے بلا تعطل بجلی فراہم کی جائیگی۔

ایکسیئن داتا دربار ڈویژن ذاہد ابراہیم نے بتایا کہ نو اور دس محرم کو جلوس کے روٹ پر عملہ چوبیس گھنٹے تعینات ہوگا۔بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیساتھ ساتھ جنریٹر بھی نصب ہوں گے تاکہ تیکنکی خرابی کی صورت میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :