Live Updates

سٹنگر میزائل کی طرح عمران خان اور شیخ رشید پاناما لیکس کا پیچھا کریں گے٬ کسی قیمت پر ہتھیار نہیں پھینکیں گے‘شیخ رشید

عمران خان کو اب کسی اور کی نہیں صرف اللہ تعالیٰ کی ضرورت ہے ‘ لندن چھٹی منانے آیا ہوں کوئی لندن پلان نہیں ہے بلکہ جو کچھ ہورہا ہے پاکستان میں ہورہا ہے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی میڈیا سے گفتگو

پیر 10 اکتوبر 2016 22:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے رابطوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو اب کسی اور کی نہیں صرف اللہ تعالیٰ کی ضرورت ہے ‘ لندن چھٹی منانے آیا ہوں کوئی لندن پلان نہیں ہے بلکہ جو کچھ ہورہا ہے پاکستان میں ہورہا ہے ٬پاناما لیکس کا سٹنگر میزائل کی طرح پیچھا کریں گے۔

سوموار کے روز گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سارے چور پاناما لیکس کی چھتری اکٹھے ہوگئے ہیں ان کی کارکردگی دیکھیں کہ جب اسحاق ڈار تقریر کرتا ہے توکورم پورا نہیں ہوتا۔ سب لوگوں نے ڈرامہ لگایا ہوا ہے میری قادری صاحب سے بھائی بندی ہے۔ میں نے انہیں کوئی دعوت نہیں دی اور نہ وہ لندن میں موجود ہیں کل انہوں نے مجھے فون کیا تھا جو کہ روٹین کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں پتا کہ دھرنے کا کیا پلان ہے اور یہ کتنے دن کا ہوگایہ باتیں عمران خان اور جہانگیر ترین سے پوچھی جائیں۔ 30 اکتوبر کے روز اتوار ہے اور اس کے بعد پیر اور اس کے بعد پھر اتوار ہے ۔ جمعہ ہو یا ہفتہ یا کوئی بھی دن٬ سٹنگر میزائل کی طرح عمران خان اور شیخ رشید پاناما لیکس کا پیچھا کریں گے اور کبھی کسی قیمت پر ہتھیار نہیں پھینکیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات