8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو کر حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پزیر ہوگیا

پیر 10 اکتوبر 2016 21:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس انجمن سعادات امروہیہ کے زیر اہتمام ابو الحسن اسکاؤٹ کی قیادت میں نشتر پارک سے برآمد ہو کر حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پزیر ہوگیا۔ پیر کے روز نشتر پارک میں 8 محرم الحرام کی مجلس سے علامہ محمد علی نقوی نے خطاب کیا جس کے بعد جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو کر شاہ خراساں ہوتا ہوا نمائش چورنگی بندر روڈ پر آیا۔

اس موقع پر جلوس کے مقررہ راستوں کو ایم اے جناح روڈ کی دونوں اطراف کی گلیوں کو سیل کیا گیا تھا اور رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری بھی جلوس کے ہمراہ چل رہی تھی۔ شرکاء جلوس نے امام بارگاہ علی رضا پر نماز ظہرین ادا کی جس کے بعد جلوس ایمپریس مارکیٹ صدر٬ ریگل چوک سے ہوتا ہوا تبت سینٹر کے راستہ سے ہوتا ہوا دوبارہ ایم اے جناح روڈ پر آیا جہاں سے اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا سعید منزل٬ جامع کلاتھ٬ لائٹ ہاؤس٬ ڈینسو ہال سے ہوتا ہوا کھارا در میں داخل ہوا جہاں حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پزیر ہوگیا۔

(جاری ہے)

8 محرم الحرام کے جلوس کے موقع پر مختلف سیاسی٬ سماجی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے استقبالیہ اور طبی امدادی کیمپ لگائے گئے تھے جبکہ جگہ جگہ پانی اور شربت کی سبیلیں بھی لگائی گئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :