ڈاکٹر محمد فاروق ستارکی نشترپارک میںمنعقد ہونیو الے علامہ طالب جوہری کی مجلس میں شرکت

نشترپارک سے برآمد ہونے والے 8محرم الحرام کے جلوس میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن عادل خان دیگر کی شرکت

پیر 10 اکتوبر 2016 21:30

کر اچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کے زیراہتمام محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی بر قرار رکھنے اور شہر میں قیام امن کیلئے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے کنونیر ڈاکٹر محمد فاروق ستارنے پیر کی روز نشترپارک میںمنعقد ہونیو الے علامہ طالب جوہری کی مجلس میں شرکت ۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر انکے ہمراہ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن عادل خان٬ چیئر میںڈسٹرکٹ ایسٹ میعد انور ٬ علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمدو اراکین دیگر نے بھی شامل تھے۔علاوہ ازیں نشترپارک سے برآمد ہونے والے 8محرم الحرام کے جلوس میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن عادل خان ٬علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد حق پرست ارکان اسمبلی انور رضا نقوی ٬فیصل رفیق اوراراکین٬ ڈسٹرکٹ ایسٹ چیئر مین معید انور ٬ وائس چیئر مین عبدا لروف ٬علاقائی یوسی چیئرمین ووائس چیئر مین سمیت ایم کیوایم کے ذمہ اران وکارکنان بھی موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :