فیصل آباد٬بجلی کی فراہمی معطل رہے گی

پیر 10 اکتوبر 2016 21:10

فیصل آباد۔10 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) فیسکوکی اطلاع کے مطابق٬ برقی لائنوں کی ضروری مرمت ٬توسیع اور تبدیلی اور گرڈ سٹیشنوں پرسالانہ ضروری مرمت کے کام کے باعث12اکتوبر کو 132کے وی کھرڑیانوالاگرڈ سٹیشن سے نکلنے والے واپڈا اکیڈمی فیڈر 13 اکتوبرکو صبح آٹھ سے دوپہر دو بجے تک 132کے وی ٹھیکری والا گرڈ سٹیشن سے نکلنے والے سوہل٬کمال سپننگ٬منصوروالا٬الخالق اور ٹھیکریوالا فیڈر صبح نو سے سہ پہر تین بجے تک 132کے وی جڑانوالا گرڈ سٹیشن سے نکلنے والے آرکانہ فیڈر صبح ساڑھے آٹھ سے دوپہر اڑھائی بجے تک 132کے وی چنیوٹ گرڈ سٹیشن سے نکلنے والے ڈرائی پورٹ فیڈر دوپہر بارہ بجے سے سہ پہر تین بجے تک 132کے وی او ٹی پی گرڈ سٹیشن سے نکلنے والے رفحان فیڈر صبح نو سے دوپہر ایک بجے تک 132کے وی کھرڑیانوالا گرڈ سٹیشن سے نکلنے والے ایس او ایس ویلج فیڈرصبح نوسے سہ پہر تین بجے تک 132کے وی جھنگ روڈ گرڈ سٹیشن سے نکلنے والے کمال آباد اور الیاس پارک فیڈرسے برقی رو کی سپلائی معطل رہے گی۔