وزیر اعلیٰ پنجاب چائنیز لینگوئج سکالر شپ سکیم کے تحت سیکنڈ فیز کے پہلے مرحلے میں 39 طالب علموں کی بیجنگ روانگی

پیر 10 اکتوبر 2016 20:21

لاہور۔10 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن بیگم ذکیہ شاہنواز نے وزیر اعلیٰ پنجاب چائنیز لینگوئج سکالر شپ سکیم کے تحت 66 طالبعلموں کے بعد اب سیکنڈ فیز کے پہلے مرحلے میں 39 طالب علموں کی بیجنگ روانگی کے موقع پر کہا ہے کہ اگلے دو ہفتوں میں مزید 80 سے زائد بچوں کو چینی زبان سیکھنے کے لئے مزید دو یونیورسٹیوں میں چین روانہ کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ بچے سی پیک منصوبے کی کامیابی میں معاون ثابت ہونگے اور ملک کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :