لاہور ہائیکورٹ نے غلط بیانی کرنے پر نوجوان کو بیس ہزار روپے جرمانہ کر دیا

پیر 10 اکتوبر 2016 20:21

لاہور۔10 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) پسند کی شادی کرنیوالے نوجوان کو بیوی تو نہ ملی تاہم لاہور ہائیکورٹ نے غلط بیانی کرنے پر نوجوان کو بیس ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبد السمیع خان نے منصورہ کے رہائشی محمد افضل کی درخواست پر سماعت کی٬ درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ اس نے ثوبیہ کے ساتھ چند ماہ قبل پسند کی شادی کی تاہم کچھ عرصے بعد لڑکی کے والدین زبردستی لڑکی کو اپنے ساتھ لے گئے٬ اب درخواست گزار کو اس کی بیوی سے ملنے نہیں دیا جا رہا ہے٬ انہوں نے استدعا کی کہ بیوی کو بازیاب کرا کر شوہر کے ساتھ بھجوایا جائے٬ عدالتی حکم پر پولیس نے لڑکی کو عدالت میں پیش کیا٬ لڑکی نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ اس نے محمد افضل کے ساتھ پسند کی شادی نہیں کی بلکہ محمد افضل اسے زبردستی اپنے ساتھ لے گیا تھا٬ وہ اپنے والدین کے ساتھ رہنا چاہتی ہے جس پر عدالت نے لڑکی کو والدین کے ساتھ بھجواتے ہوئے غلط بیانی کرنے پر لڑکے کو بیس ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔