وزیراعلیٰ پنجاب کی ترکی میں دھماکے کی شدید مذمت٬قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اور افسوس

پیر 10 اکتوبر 2016 20:20

لاہور۔10 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے ترکی کے جنوب مشرقی صوبے میں چیک پوسٹ پر دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور دھماکے میں فوجیوں سمیت قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہارتعزیت کرتے ہوئے زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لئے دعاکی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور پنجاب کے عوام دکھ کی گھڑی میں ترک عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیںاور پاکستان کے عوام غم کی اس گھڑی میں ترکی کی حکومت اورعوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔انہوںنے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں٬یہ انسانیت کے بدترین دشمن ہیں ۔انہوںنے کہا کہ دہشت گردی ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے اوراس ناسور سے نمٹنے کیلئے ملکر کام کرنا ہے۔