وزیر صحت کی جانب سے محکمہ صحت میں مبینہ بے قاعدگیوں سے متعلق میڈیا رپورٹ کا نوٹس ٬انکوائری کمیٹی تشکیل ٬چار دنوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

بے قاعدگی ثابت ہونے کی صورت میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی٬شہرام تراکئی

پیر 10 اکتوبر 2016 20:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء)خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے صحت شہرام خان تراکئی نے ڈائریکٹریٹ جنرل ہیلتھ سروسز کے بعض حکام کی جانب سے محکمے کے تحت چلنے والے پراجیکٹس سے مبینہ طور پر ایک سے زیادہ تنخواہیں وصول کرنے سے متعلق ایک نجی ٹی وی چینل پر چلنے والی رپورٹ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی فوری طور پر غیر جانبدارانہ تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے جس پر سیکرٹری صحت نے ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ سہیل خان اور ڈپٹی سیکرٹری عبید اللہ کا کا خیل پر مشتمل ایک انکوائری کمیٹی مقرر کر کے چار دنوں کے اندر اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ اس مبینہ بے قاعدگی کی ہر لحاظ سے غیر جانبدارنہ تحقیقات کرائی جائیں گی اور ایسی کوئی بے قاعدگی ثابت ہونے پر ملوث اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔