عالمی کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے ٬ْ یاسین ملک کی رہائی اور طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے کردار ادا کرے ٬ْ رحمن ملک کا مطالبہ

کشمیری خون کے آخری قطرے تک جدو جہد آزادی جاری رکھیں گے ٬ْمشال ملک

پیر 10 اکتوبر 2016 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء) سابق وزیر داخلہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر رحمن ملک نے اقوام متحدہ عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لیتے ہوئے حریت رہنما یاسین ملک کی رہائی اور طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے کردار ادا کرے جبکہ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ کشمیری خون کے آخری قطرے تک جدو جہد آزادی جاری رکھیں گے۔

اسلام آباد میں کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا حامی ہے٬ کشمیریوں کی سیاسی٬ سفارتی اور اخلاقی سطح پر حمایت جاری رکھیں گے٬انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو دنیا کے ہر فورم پر اٹھایا جائے گا عالمی برادری کو بھارتی مظالم سے آگاہ کرنے کے لئے سفارتی کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹر رحمن ملک نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے حقائق جاننے کیلئے مقضبوضہ کشمیر میں وفد بھیجے۔انہوں حریت رہنما یاسین ملک کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا٬اس موقع پر مشال ملک نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ایک دہشت گرد ریاست ہے اور مودی سرکار کشمیریوں پر انسانیت سوز ظلم ڈھا رہی ہے۔اس موقع پر سینیٹر رحمان ملک نے مشال ملک کو پاکستانی پرچم کی چادر پہنائی۔

متعلقہ عنوان :