میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیزنے اسلام آباد مرکز F-6 میں کلب ہائوس کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد میں معیاری تفریح سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ٬ْشیخ انصر

پیر 10 اکتوبر 2016 20:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء) میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیزنے اسلام آباد مرکز F-6 میں کلب ہائوس کا افتتاح کر دیا۔افتتاحی تقریب میں سی ڈی اے اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے افسران کے علاوہ منتخب نمائندوں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پرمیئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیزنے کہا کہ اسلام آباد میں معیاری تفریح سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ میٹرو پولیٹین کارپوریشن کے قیام کے وقت کلب ہائوس کی تعمیر سست روی کا شکار تھی تاہم عوامی فلاح کے اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے متعلقہ شعبوں کوہدایات جاری کی گئیں اورشب و روز کی کوششوں کے بعد اس کی تکمیل کو ممکن بنایا جا سکا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کو صحت مندانہ تفریح کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے میٹرو پولیٹین اسلام آباد نے متعدد ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیںاس سلسلے میں کھیلوں کے میدانوں بالخصوص کرکٹ گرائونڈز سے مخصوص ٹولے کی اجارہ داری کو ختم کرنے اور اسلام آباد کے رہائشیوں کی گرائونڈز تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے میٹرو پولیٹین کارپوریشن اسلام آباد نے تمام کھیل کے میدانوں کو اپنی تحویل میں لینا شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی تفریحی سہولیات اور کھیلوں کے میدانوں پر پہلا حق اسلام آباد کے شہریوں بالخصوص نوجوانوں کا ہے جہاں وہ نہ صرف بلا امتیاز کھیل سکیں گے بلکہ انکے ٹیلنٹ کو بھی نکھارنے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے تمام میدانوں کو اپ گریڈ کر کے جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے علاوہ عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی منتخب نمائندوں کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ نہ صرف ان گرائونڈز کی دیکھ بھال کریں بلکہ اسلام آباد کے شہریوں کی ان گرائونڈز میں رسائی کو ممکن بنائیں۔

متعلقہ عنوان :