Live Updates

روز اول سے جانتے ہیں نوازشریف احتساب سے بچنے کیلئے ہر غلط حربہ استعمال کریں گے ٬ْ عمران خان

طاقت اور اقتدار کے بل بوتے پر حقائق مسخ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ٬ْ وزیراعظم فرار کی جتنی بھی کوشش کرلیں ہم انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے ٬ْقوم کے ساتھ بولے گئے ایک ایک جھوٹ کا بھی حساب لیا جائیگا ٬ْ میڈیا سے گفتگو

پیر 10 اکتوبر 2016 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہاہے کہ روز اول سے جانتے ہیں نوازشریف احتساب سے بچنے کیلئے ہر غلط حربہ استعمال کریں گے ٬ْطاقت اور اقتدار کے بل بوتے پر حقائق مسخ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ٬ْ وزیراعظم فرار کی جتنی بھی کوشش کرلیں ہم انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے ٬ْقوم کے ساتھ بولے گئے ایک ایک جھوٹ کا بھی حساب لیا جائیگا۔

پیر کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہاکہ وہ روز اول سے جانتے ہیں کہ نواز شریف احتساب سے بچنے کیلئے ہر غلط حربہ استعمال کریں گے اور آج بھی الیکشن کمیشن میں وزیراعظم کی جانب سے ان کے وکیل نے جو جواب جمع کرایا وہ جھوٹ پر مبنی ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ وکیل کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں نوازشریف اپنی صاحبزادی مریم کی کفالت سے سرے سے ہی دستبردار ہوگئے ہیں ٬ْ 2011 تک نواز شریف دستاویزی شکل میں ای سی پی اور ایف بی آر سمیت پوری قوم کو بتاتے تھے کہ مریم نواز ان کی زیرکفالت تھی ٬ْتحریک انصاف بھی وہ تمام دستاویز الیکشن کمیشن کے سامنے رکھ چکی ہے جن میں نواز شریف نے مریم کو اپنے زیر کفالت بتایا٬ پارلیمان میں جھوٹ کے بعد الیکشن کمیشن میں نوازشریف کا یوٹرن ثابت کرتا ہے کہ وہ احتساب سے بھاگ رہے ہیں٬ اب الیکشن کمیشن کا امتحان ہے کہ وہ وقت کے حکمران کے خلاف کیا کارروائی کرتا ہے۔

چئیرمین تحریک انصاف نے کہاکہ الیکشن کمیشن میں وزیراعظم کا تازہ ترین جھوٹ ثابت کرتا ہے کہ انہیں پکڑے جانے کا کوئی خوف نہیں اور پارلیمان میں بھی اسی لئے جھوٹ بولا تھا کہ انہیں پارلیمان کی جانب سے بازپرس کا کوئی خدشہ نہیں تھا۔عمران خان نے کہاکہ ہمیں خدشہ ہے کہ نوازشریف وزارت عظمیٰ کے منصب کا ناجائز فائدہ اٹھا کر سرکاری ریکارڈ میں رد بدل کی کوشش کریں گے تاہم ہم طاقت اوراقتدار کے بل بوتے پر حقائق مسخ کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے اوراگر وزیراعظم نے اس طرح کی کوشش بھی کی تو انہیں بھرپور مزاحمت کا سامنا کرنا پڑیگا۔

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم فرار کی جتنی بھی کوشش کرلیں ہم انہیں انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے جبکہ قوم کے ساتھ بولے گئے ایک ایک جھوٹ کا بھی حساب لیا جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات