وزیر اعلیٰ بلوچستان کی غیر قانونی بھارتی ڈش ریسیورزکی فروخت اور سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت

پیر 10 اکتوبر 2016 20:00

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں غیر قانونی بھارتی ڈی ٹی ایچ ( ڈش ریسیورز)کی فروخت اور سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ کی جانب سے سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ صوبائی دارلحکومت کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر تمام علاقوں میں غیر قانونی ڈی ٹی ایچ کی فروخت اور سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف فوری طور پر بھر پور طریقے سے کاروائی کی جائے ۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوںاسلام آباد میں چیئرمین پیمراا بصار عالم نے وزیر اعلیٰ سے ہونے والی خصوصی ملاقات میں ان کی توجہ بھارتی ڈی ٹی ایچ کے استعمال ٬ فروخت اور سمگلنگ کی جانب مبذول کراتے ہوئے ان سے درخواست کی تھی کہ بلوچستان میں اس کے خلاف اقدامات اٹھائے جائیںکیونکہ یہ پیمرا آرڈیننس 2002کے سیکشنA 33-کے منافی ہے۔