مسلم لیگ (ق)کے سینیٹر کامل علی آغا نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف سینیٹ میں تحریک جمع کروا دی

پیر 10 اکتوبر 2016 20:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ کے سینیٹر کامل علی آغا نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ روکنے کیلئے اس کے خلاف سینیٹ میں تحریک جمع کروا دی ہے۔ سینیٹر کامل علی آغا کی پیش کردہ تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ تمام قومی پریس نے وفاقی حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں 36فیصد اضافہ کی خبر شائع کی ہے٬ چونکہ یہ نہایت اہم عوامی مسئلہ ہے اس لیے سینیٹ میں اسے زیربحث لایا جائے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء سینیٹر کامل علی آغا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے دور میں اشیائے خور و نوش سمیت روزمرہ استعمال کی تمام چیزوں کی قیمتوں اور یوٹیلیٹی بلوں میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے جس سے عام اور غریب آدمی سخت پریشان ہے٬ اب وفاقی حکومت کا یہ اقدام عوامی مسائل میں مزید اضافہ کا موجب ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بہتر یہ ہے کہ عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈالنے کی بجائے حکومت انہیں سہولتیں فراہم کرے۔

متعلقہ عنوان :