وزیراعلیٰ پنجاب کا لودھراں کے قریب ٹریفک حادثہ میں پانچ افراد کی ہلاکت کے واقعہ پر اظہارافسوس

پیر 10 اکتوبر 2016 19:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لودھراں کے قریب ٹریفک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدرد ی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔وزیر اعلی نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے افسوسناک حادثے کے بارے میں انتظامیہ اور پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔