آئی جی پنجاب کا دریائی چوکیوںکی خالی آسامیوں پر 300کانسٹیبلز اور 44ڈرائیورز بھرتی کرنے کا حکم

پیر 10 اکتوبر 2016 19:51

لاہور۔10 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمدسکھیرا نے دریائی چوکیوںکی خالی آسامیوں پر 300کانسٹیبلز اور 44ڈرائیورز بھرتی کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ سے کہا کہ وہ ان آسامیوں پر بھرتی کے عمل کو جلد از جلد شروع کریں تا کہ دریائی چوکیوں پر نفری کی کمی کو جلد از جلد پورا کیا جاسکے٬ دریائی چوکیوں کے عملے اور گاڑیوں کو ان پوسٹوںکے علاوہ کسی اورمقصد کیلئے استعمال میں نہ لایا جائے٬ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو سنٹرل پولیس آفس لاہور میں دریائی چوکیوں٬ بین الصوبائی بارڈر چیک پوسٹس ٬ شہداء اور دوران سروس وفات پا جانے والے پولیس ملازمین کی بیوائوں کو گزارہ الائونس اے ٹی ایم کارڈز کے پراجیکٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا٬اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس٬ سہیل خان٬ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز/انوسٹی گیشنز٬ کیپٹن(ر) عارف نواز٬ ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی٬ امجد جاوید سلیمی٬ ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب٬ ڈاکٹر عارف مشتاق٬ ایڈیشنل آئی جی لیگل٬ علی ذوالنورین٬ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب٬ عامر ذوالفقارخان٬ ڈی آئی جی آئی ٹی٬ شاہد حنیف اور ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز٬ بی اے ناصرکے علاوہ سی پی او کے دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول امجد جاوید سلیمی نے آئی جی پنجاب کو دریائی چوکیوں اور بین الصوبائی بارڈر چیک پوسٹس کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 49دریائی چوکیوں کی انسپکشن کی جا چکی ہے جو مکمل آپریشنل ہیں جبکہ باقی کی انسپکشن مزید ایک ہفتے میں مکمل ہو جائے گی ٬ان تمام چیک پوسٹوں پر آپٹک کیبل بچھا دی گئی ہے جہاں 10ایم بی انٹرنیٹ کنکشن فراہم کر دیا ہے اور اب تمام اضلاع میں ان چیک پوسٹوں کی مانیٹرنگ ہو گی جبکہ اس کی سنٹرلائزڈ مانیٹرنگ کے لئے سنٹرل پولیس آفس کے کنٹرول روم میں علیحدہ ڈیش بورڈ بنایا گیا ہے جس کے ذریعے سی پی او میںبھی ان چیک پوسٹوں کی با آسانی مانیٹرنگ ہو سکے گی٬ انہوں نے مزید بتایا کہ اس ضمن میں تمام ڈی پی اوز کو مراسلے لکھ دئیے گئے ہیں کہ وہ بین الصوبائی بارڈر چیک پوسٹس سے بہترین نتائج کے حصول کے لئے ہر طرح کی کمی کوتاہی کو دور کر کے جلد از جلد رپورٹ بھجوائیں٬ آئی جی نے ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ جمعہ کے روز متعلقہ آر پی اوز اور ڈی پی اوز کی سنٹرل پولیس آفس میں میٹنگ رکھیں جس میں مذکورہ بالا معاملات کے حوالے سے دئیے جانے والے احکامات پر عملد رآمد کے بارے میں دریافت کیا جائے گا٬ پنجاب پولیس کے شہداء اور دوران سروس وفات پانے والے پولیس ملازمین کی بیوائوں کو گزارہ الائونس اے ٹی ایم کارڈز کے پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس٬ سہیل خان اور اے آئی جی کامران خان نے آئی جی پنجاب کو بتایا کہ پنجاب بھر میںاب تک3000 گذارہ الائونس اے ٹی ایم کارڈ ز جاری کیے جا چکے ہیں جن میں سے 85فیصد کارڈز ایکٹویٹ ہو گئے ہیں جبکہ باقی ماندہ کارڈز جن میں شہداء کے ورثا نے اپنے فون نمبر تبدیل کر لئے ہیں اور کارڈ ایکٹویٹ کرنے کیلئے کوائف میںدئیے گئے فون نمبرز سے کال کرنا ضروری ہوتا ہے صرف اس وجہ سے اب تک یہ کارڈزایکٹویٹ نہیں ہوئے ٬اس مسئلے کے حل کے لئے تمام ڈی پی اوز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے کہ وہ ایسی بیوائوں اور ورثا کو اپنے دفاتر میں بلا کر بنک مینجمنٹ سے اس مسئلے کو حل کروائیںاور انشاء اللہ اگلے چند روز میں باقی اے ٹی ایم کارڈز بھی ایکٹوہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :