پاکستان اور پرتگال میں بہترین تعلقات ہیں٬ رانا مشہود احمد خان

پیر 10 اکتوبر 2016 19:51

لاہور۔10 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) صوبائی وزیر تعلیم برائے سکول رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور پرتگال کے درمیان بہترین ثقافتی و سماجی تعلقات ہیں ۔ وہ پنجاب یونیورسٹی کالج آف ارتھ اینڈ اینوائرمینٹل سائنسز میں چیف منسٹر یوتھ موبلائزیشن کمیٹی کے اشتراک سے پرتگال کے سفیر ڈاکٹر جواو٬ْ پالو سبیڈو کوسٹاکی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

تقریب میں کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید٬ فیکلٹی ممبران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ پاکستان اور پرتگال زندگی کے مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں تعلقات کے فروغ کے لئے تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ تعاون کی ضرورت ہے۔ پرتگال کے سفیر جواو٬ْ پالو نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں باہمی تعلقات کے فروغ کے لئے وہ بھرپور کردار ادا کریں گے۔ بعد ازاں پرتگالی سفیر کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر طلباء و طالبات نے خاکہ بھی پیش کیا۔